سرورق
اردو دائرہ معارف العلوم پر خوش آمدید!زبان ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے۔ زبان کے ذریعے انسان اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے اور انہیں سنوارتا ہے۔ یہ ہماری تہذیب و تمدن، مشاہدات وتجربات کی ترجمان ہے۔ زبان کی حفاظت اور ترقی میں ہمیں اپنا کردار ادا ضرور ادا کرنا چاہیے۔ زبان کی ترقی ہماری ترقی، زبان کا زوال ہمارا زوال ہے۔ اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے 2011-05-09 کو اردو دائرۃ معارف العلوم کا قیام عمل میں آیا۔ فرہنگ نفسیات کا بہت بڑا حصہ سید اقبال امروہوی کی کتاب نفسیات کا انسائکلوپیڈیا سے لیا گیا اور اردو دائرۃ معارف العلوم کی انتظامیہ سید اقبال امروہوی صاحب کی بہت ممنون ہے کہ انہوں نے ہمیں اس کی اشاعت کی اجازت دی۔ امروہوی صاحب لکھتے ہیں "نفسیات ایک ایسا علم ہے جو فرد کی زندگی سے براہ راست جڑا ہوا ہے اور بہتر وکامیاب زندگی گزارنے کے لیے نفسیات کی معلومات بہت ضروری ہیں۔ دوسری ترقی یافتہ زبانوں میں جدید علوم کے ساتھ ساتھ نفسیات بھی ادب کا ایک حصہ بن گئی ہے اور مختلف جرائد ماور اخبارات میں اس پر باقاعدہ مضامین شائع ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نئے نئے تجربات اور تحقیقات کے نتائج سے ایک عام پڑھنے والا بھی واقف رہتا ہے۔ لیکن ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ دوسرے علوم کی طرح نفسیات سے بھی بے اعتنائی برتی جا رہی ہے اور اس علم کی اہمیت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اب تک اردو میں نفسیات پر برصغیر پاک وہند میں بہت کم لکھا گیا ہے اور جو کچھ لکھا گیا ہے وہ ایک مخصوص طبقہ میں پڑھایا جاتا ہے اور عام لوگ اس سے کوئی استفادہ نہیں کر پاتے۔" اس لیے انہوں نے اس کتاب کو لکھا اور ہم نے صرف ان معلومات کو آپ تک پہنچایا ہے۔ فہرست الفاظ
|
فرہنگ نفسیاتاردو دائرہ معارف العلوم بہت سے شعبوں میں بٹا ہوا ہوا ہے۔ یہ شعبہ فرہنگ نفسیات کے لیے مخصوص ہے۔ تحریروں کو 16,963 مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ اردو دائرۃ معارف العلوم میں موجودہ تحریرں آپ جیسے لوگوں کی لکھی ہوئی ہیں۔ آپ بھی اردو دائرۃ معارف العلوم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کی لکھی گئی ایک تحریر بہتوں کے لئے مشعل راہ ہو۔
اصول حقیقتسگمنڈ فرائڈ نے یہ اصطلاح ڈاکٹر ڈریور کے خیال کے ساتھ استعمال کی ہے۔ فرائڈ لکھتا ہے کہ ہمارا ہر رحجان اپنی آسودگی کے لیے کوشاں ہے اور دوسرے رحجانات کی آسودگی سے بےپرواہ ہے لیکن یہ فرد کی بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ وہ رحجانات کو باضابطہ و منظم بنائے۔ یہی اصول حقیقت ہے۔ اسکا کام یہ ہے کہ وہ انسان کو حقیقت کے مطابق ڈھالے اور قدرتی آسودگی کے مطالبہ کو دبا کر اسکی جگہ مستقل اور تسلی بخش آسودگی کو جگہ دے۔
انگریزیReality Principle |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||